ایڈوب فوٹوشاپ کیسے شروع کریں؟

#1
سلام علیکم
عزیز دوستو ایڈوب فوٹوشاپ ہے کیا؟ اس سافٹ ویئر کا استعمال کیا ہے اور اور اور ۔ ۔ ۔ ۔ اس طرح کے بہت سے سوال آپ کے ذھن میں آتے ہوں گے۔
فوٹوشاپ ایک سمندر ہے جس میں آپ تصویر ڈال کر نکالیں تو آپ کو تصویر ایسے ملے گی جیسے آپ چاہتے تھے کہ آپ ہوں
اس کے علاوہ آپ اس سمندر سے اپنے ہاتھ ہرے بھی کر سکتے ہیں گھر بھر کی تصاویر ایڈیٹ کرکے جیسے آپ اپنے موبائل سے اپنی تصاویر کرتے ہیں اور اس سے آپ اپنے ہاتھ سرخ بھی کرسکتے ہیں جی! سرخ
ایڈوب فوٹوشاپ ایک ایسا سافٹ ویئر ہے جس میں تصاویر ایڈیٹ ہوتی ہیں جہاں اصل و نقل کی پہچان مشکل ہے (اچھا ایڈیٹر وہی ہوتا ہے کہ جس کی ایڈٹ تصاویر کو کوئی پہچنانہ سکے اس پر اصل کا گمان ہو)اس طرح سے بہت سے کرائم ہوتے ہیں اور ہماری تمام آپ دوستو سے امید ہے کہ اپنے ہاتھوں کو لال کے بجائے سبز کرنے میں دلچسپی دکھائیں گے۔
اس کے علاوہ جو لوگ گرافکس کا کام کرتے ہیں ان کیلئے ایڈوب کا ہر سافٹ ویئر ایک مخصوص اہمیت کا حامل ہے جیسا کہ ایڈوب فوٹوشاپ اور السٹریٹر سے وہ لوگو بناتےہیں ، ڈریم ویور سے ویب سائٹس وغیرہ
پہلے ایڈوب فلیش سے اینیمیشن بنتی تھی مگر اب اس سافٹ ویئر کا استعمال کم ہوچکا ہے ۔
خیر یہ پوسٹ کتنی فائدہ مند ہے کتنی بے کار اس کا تو آپ کا ضمیر فیصلہ کرے گا مگر یہ پوسٹ مقدمہ ہے آنے والی پوسٹس کا
اب انتظار کریں میری اگلی پوسٹ کا​